بھارت کے نام نہاد یوم آزادی پر 15 اگست کو  مقبوضہ کشمیر میں  یوم سیاہ منایا جاے گا
مقبوضہ کشمیرمیں سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوں گے
پاکستان کے یوم آزادی پر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا ئیہ مجالس منعقد کی جائیں گی

سرینگر(ویب نیوز ) بھارت کے نام نہاد یوم آزادی پر 15 اگست کو  مقبوضہ کشمیر میں  یوم سیاہ منایا جاے گا اور ہڑتال کیا جائے گی ، مقبوضہ کشمیر بھر میں سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے ۔ قائد تحریک آزادی کشمیر  سید علی گیلانی نے 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی  کے موقع پر بھی یوم سیاہ منانے اور ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے ۔ ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے  کنٹرول لائن کے دونوں جانب، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ 15 اگست کو بھارت کے  خلاف یوم سیاہ منایا جائے ۔ حریت کیلنڈر کے مطابق کشمیری 11 اگست کو شہید عزیمت شیخ عبدالعزیز اور دیگر شہدا کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔چودہ اگست کو پاکستان کے یوم آزادی پر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا ئیہ مجالس منعقد کی جائیں گی۔کے پی آئی کے مطابق  احتجاجی کیلنڈر کے مطابق 15 اگست کو بھارت کایوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایاجائے گا۔اس دن سیاہ پرچم لہرائے جائیںگے جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسزکی طرف سے وسیع پیمانے پر قتل وغارت، دوران حراست گمشدگیوں،جبری گرفتاریوں، خواتین کی بے حرمتی اوررہائشی مکانوں کی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ شبیر احمد ڈار، بلال احمد صدیقی، یاسمین راجہ، ہلال احمدوار، محمد اقبال میر، غلام نبی وسیم، جموں و کشمیرلبریشن فرنٹ ،جموں و کشمیرنیشنل فرنٹ، جموں و کشمیر سوشل اینڈ جسٹس لیگ اور ڈیموکریٹک جسٹس پارٹی سمیت تمام حریت رہنماں اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں ہڑتال کی کال کی حمایت کی ہے۔