کھیپ دفترِ خارجہ اور چینی سفارتِ خانے کے حکام نے وصول کی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

کوویکس کے تحت چین سے انسدادِ کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین سائنو فارم کی 10 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں۔سائنو فارم ویکسین کی یہ خوراکیں غیر ملکی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچائی گئیں ۔ کورونا وائرس کی ویکسین سائنو فارم کی ان 10 لاکھ خوراکوں کو دفترِ خارجہ اور چینی سفارتِ خانے کے حکام نے وصول کیا ہے۔ رواں ہفتے چین سے کوویکس کے تحت مجموعی طور پر 60 لاکھ کورونا وائرس کی سائنو فارم ویکسین کی ڈوزز آئیں گی۔