افغان امن عمل کی ہر ممکن کوشش کی، قربانی کا بکرا تلاش کرنے سے اجتنا ب کرنا ہوگا، آرمی چیف

سازشی عناصر کی تمام سازشوں کو  ناکام بنانا ہوگا، ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے تمام فریقین مثبت کردار ادا کریں

افغانستان میں دیرپا امن خطے کا استحکام ثابت ہوگا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب

راولپنڈی( ویب  نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم نے افغان امن عمل کے لیے ہر ممکن کوشش کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ غلط فہمیاں پھیلانے، قربانی کا بکرا تلاش کرنے سے اجتناب برتنا چاہیے ،سازشی عناصر کی تمام سازشوں کو  ناکام بنانا ہوگا،آرمی چیف کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ،پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف  کی  زیر صدارت دو روزہ کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں داخلی سیکیورٹی، بیرونی خطرات اور خصوصا افغانستان کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ کانفرنس میں افغانستان میں ہونے والی تازہ پیشرفت پر تفصیلی غور کیا گیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اجلاس میں  پاک افغان بارڈر میں بدلتی صورت حال پر بات چیت اور بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحد کنٹرول کے حوالے سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔کانفرنس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ ہم نے افغان امن عمل کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے ، معاملات کے حل کیلئے آئندہ بھی سنجیدہ کوششیں کرتے رہیں گے۔ آرمی چیف نے زور دیا کہ ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے تمام فریقین مثبت کردار ادا کریں ، افغانستان میں دیرپا امن خطے کا استحکام ثابت ہوگا، غلط فہمیاں پھیلانے، قربانی کا بکرا تلاش کرنے سے اجتناب برتنا چاہیے ،سازشی عناصر کی تمام سازشوں کو  ناکام بنانا ہوگا۔  اجلاس میں ملک کو درپیش کثیر النوعیت چیلنجز کا جائزہ بھی لیاگیا، جن سے نمٹنے کیلئے قومی حکمت عملی اختیارکرنیکی ضرورت پر زور دیا گیا۔آرمی چیف نے کرونا سے نمٹنے کیلیے فارمیشنز کے تعاون کوسراہا اور مون سون، انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کا سراہا۔