زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی

پورٹ آف پرنس (ویب ڈیسک)

جنوبی امریکا کے ملک ہیٹی میں زلزلے کے باعث عمارتیںگرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1300ہوگئی ۔ہیٹی میں زلزلے کے باعث13600عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں جبکہ13ہزار 700سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی ہے۔ہیٹی کے وزیراعظم نے ملک بھر میں ایک ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام دستیاب حکومتی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے امدادی کاموں میں تیزی لائیں گے۔واضح رہے کہ ہیٹی میں گزشتہ روز 7.2شدت کا زلزلہ آیا تھا۔