آسلام آباد  (ویب  نیوز )

تاجکستان نے افغان صدر اشرف غنی کے طیارے کے ملکی فضائی حدود میں آنے اور اترنے کی تردید کردی۔ 

گزشتہ روز طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل کے گھیراؤ پر افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے اور رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ وہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے چلے گئے ہیں۔

تاہم اب تاجکستان کی وزرات خارجہ کا کہنا ہے کہ اشرف غنی کا طیارہ تاجکستان نہیں آیا۔

تاجک وزارت خارجہ کا تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اشرف غنی کا طیارہ تاجک فضائی حدود میں آیا نہ تاجکستان میں اترا اور نہ ہی دوشنبے کو اشرف غنی کے معاملے پر کوئی درخواست ملی ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغان صدر کے طیارے کو تاجکستان میں اترنے کی اجازت نہیں ملی جس کے بعد وہ خلیجی ریاست عمان چلے گئے ہیں جہاں سے ان کے امریکا جانے کا امکان ہے۔

تاہم اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ افغان صدر اس وقت کس ملک میں موجود ہیں۔