اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ  رواں سال پاکستان میں ایک کروڑ 27 لاکھ موبائل فون تیارکیے گئے۔انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ رواں سال پاکستان میں ایک کروڑ 27 لاکھ موبائل فون تیارکیے گئے، رواں سال پاکستان نے 82 لاکھ سے زائد موبائل فون درآمد کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان 2018 میں موبائل فون درآمد کرنے والا ساتواں بڑا ملک تھا۔