جازنے 2021ء کی دوسری  سہہ ماہی میں  4G کی توسیع پر 13ارب 70کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی
اسلام آباد۔ (ویب نیوز ) ۔ پاکستان میں انٹرنیٹ براڈ بینڈ سروس فراہمی کے سب سے بڑے اور نمبر ون 4G آپریٹر جاز (Jazz) نے 4G پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے 2021ء کی دوسری سہہ ماہی میں 4G کی توسیع پر 13ارب 70کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ جاز  4G نیٹ ورک کی کوریج سال 2020ء کی دوسری سہہ ماہی میں 56فیصدتھی جوکہ اس سہہ ماہی میں بڑھ کر 64 فیصدہو گئی ہے۔
جاز کے 4G یوزرز کی تعداد61فیصد سالانہ اضافہ کے ساتھ 1کروڑ17لاکھ جبکہ 4G تک رسائی 30 فیصد سے بڑھ کر 44 فیصد ہوگئی ہے۔GB 4.8 فی صارف کی اوسط سے ڈیٹا کے استعمال میں سالانہ 36.3 فیصد اضافہ ہواہے۔ اضافی یوزرز کی بدولت جاز کے مجموعی صارفین میں سالانہ 11فیصد اضافہ ہواہے۔
کمپنی کی معروف ڈیجیٹل فنانشل سروس، جاز کیش (JazzCash)نے اس سہہ ماہی کا اختتام 1کروڑ 31 لاکھ ماہانہ فعال صارفین اور 82 ہزار رجسٹرڈ ایجنٹس کے ساتھ کیا۔ جاز کی سیلف کیئر ایپ، جاز ورلڈ(Jazz World) نے صارفین کے اعتماد کی بدولت پاکستان میں سب سے بڑی ٹیلی کام ایپ کے طورپر اپنی پوزیشن کومستحکم کیا ہے جس کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد42 فیصداضافہ کے ساتھ87لاکھ صارفین تک پہنچ گئی ہے۔ دیگر کانٹینٹ سروسز نے بھی ترقی کی منازل طے کی ہیں اور 55فیصد سالانہ اضافہ کی بدولت ان سروسز کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد37لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
 جاز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر ابراہیم نے کہاہے کہ،”ہم نے پاکستانی عوام کو قابل بھروسہ اورتیز رفتار انٹرنیٹ سے مربوط کرنے پرتوجہ مرکوز رکھی ہے۔ ہم ایک مضبوط اور جامع ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے قیام میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اورہماری ڈیجیٹل سروسز کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنانے والے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے۔“