ہمارے پاس کوئی امریکی نہیں آرہے، ایسی خبریں حقیقت کے منافی ہیں،شیخ رشید

دوسال میں نیب کے سارے فیصلے ہوجائیںگے، شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے کیس بڑے مضبوط ہیں

ملک کا خزانہ لوٹنے والے آئندہ دو سال میں جیلوں میں ہوں گے،پی ڈی ایم والے بڑے شوق سے اسلام آباد آئیں ان کو کچھ نہیں ملے گا

وفاقی وزیر داخلہ کی گفتگو

اسلام آباد(ویب  نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واضح کیا ہے کہ ہمارے پاس کوئی امریکی نہیں آرہے، ایسی خبریں حقیقت کے منافی ہیں دوسال میں نیب کے سارے فیصلے ہوجائیںگے، شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے کیس بڑے مضبوط ہیں ممکن ہے ملک کا خزانہ لوٹنے والے آئندہ دو سال میں جیلوں میں ہوں گے، پی ڈی ایم والے بڑے شوق سے اسلام آباد آئیں ان کو کچھ نہیں ملے گا۔

 

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیا کی سیاست پشاور کی طرف جارہی ہے یہ کراچی جارہے ہیں  یہ لوگ بڑے شوق سے اسلام آباد آئیں ان کو نہ پہلے کچھ ملا ہے نہ آئندہ کچھ ملے گا، عمران خان مقدر کا سکندر ہے ۔ 2023 میں اپوزیشن کی اس سے بھی خراب حالت ہوگی۔ الیکشن 2023 میں ہوگا کب کرانا ہے وہ فیصلہ عمران خان کریں گے۔ عمران خان کو دبائو میں لانا چاہتے ہیں عمران خان ایک حقیقت ہے عمران خان ان کے ساتھ کوئی درمیانی راستہ نہیں نکالے گا۔ عمران خان آخری گولی اور خون کے آخری قطرے تک لڑے گا۔، اپوزیشن  مشکل میں ہے  ان کیلئے مشکلات بڑھنے والی ہیں۔ اپوزیشن کی نالائقی بھی  شاید عمران خان کی قسمت ہے ، اپوزیشن نے غلطی کی تو وہ بڑے بحران اور مسئلے میں آسکتی ہے، اپوزیشن پر ریجیکٹڈ کا ٹھپہ لگ چکا ہے۔ شیخ رشید نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ ہمارے پاس کوئی امریکی نہیں آرہے، ایسی خبریں حقیقت کے منافی ہیں دوسال میں نیب کے سارے فیصلے ہوجائیںگے، شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے کیس بڑے مضبوط ہیں ممکن ہے ملک کا خزانہ لوٹنے والے آئندہ دو سال میں جیلوں میں ہوں گے، پی ڈی ایم والے بڑے شوق سے اسلام آباد آئیں ان کو کچھ نہیں ملے گا