اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے آخری سانس تک کشمیریوں کا مقدمہ لڑا۔  انہوں نے بیان میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کی رحلت کی خبر سن کر دل گرفتہ ہوں ، کشمیری ایک عظیم قائد سے محروم ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے آخری سانس تک کشمیریوں کا مقدمہ لڑا، سید علی گیلانی نے متعدد بار قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ، بھارتی قابض افواج کے مظالم بھی انہیں اپنے مقصد سے پیچھے نہ ہٹا سکے، اللہ تعالی سید علی گیلانی کی جدوجہد کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔