لاہور (ویب ڈیسک)

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مرد درویش سید علی گیلانی عمر بھر آزادی جموں و کشمیر کا پرچم تھامے رہے۔۔  انہوں نے ٹوئٹرپر علی گیلانی کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات سے آزادی جموں و کشمیر کا تاریخ ساز عہد تمام، علی گیلانی نے حریت کی تابناک تاریخ رقم کی، جبرو استبداد کا کوئی ہتھکنڈا مرد حریت کا عزم صمیم متزلزل نہ کرسکا،سید علی گیلانی نے پاکستان اور کشمیریوں سے وفا کا حق ادا کیا، مرد آہن ہم پاکستانی، پاکستان ہمارا ہے کا نعرہ لگاتے دنیا سے رخصت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ علی گیلانی عظیم مجاہد، پختہ وابستگی کا چراغ، صاحب بصیرت قائد تھے، مرد درویش عمر بھر آزادی جموں و کشمیر کا پرچم تھامے رہے، علی گیلانی ولولہ انگیز تحریک آزادی، فکر کی صورت زندہ جاوید رہیں گے۔