اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث پاکستان کے 5 شہر ہائی الرٹ ہیں۔وزارت صحت نے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں 30 اگست سے 5 ستمبر تک کورونا کیسز کی شرح 6 سے 8 فیصد رہی ہے۔ملک بھر میں 28 فیصد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں جبکہ پاکستان کے 5 شہر کورونا کے باعث ہائی الرٹ ہیں۔ کورونا کے باعث ہائی الرٹ شہروں میں میرپور، مظفر آباد، مردان، پشاور اور لاہور شامل ہیں۔وزارت صحت کے مطابق میرپور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 17 اعشاریہ 18 فیصد ہے اور مظفرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 14 اعشاریہ 44 فیصد ہے۔ مردان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13 اعشاریہ صفر ایک فیصد ہے جبکہ پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 32 فیصد ہے اور لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 76 فیصد ہے۔