لاہور (ویب ڈیسک)

لاہور میں میٹرو بس سروس بحال ہو گئی، لاہور میں میٹروبس سروس بحال کردی گئی جو گذشتہ کئی روز سے سٹاف کی ہڑتال کے باعث میٹرو بس سروس بند تھی۔لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کے مطابق شاہدرہ سے گجومتہ میٹرو بس اسٹیشن کے روٹ پر 50 نئی بسیں چلیں گی۔ لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان بسوں میں خواتین اور مردوں کی الگ نشستوں کا انتظام کیا گیا   جبکہ خصوصی افراد کے بیٹھنے کا بھی خصوصی انتظام ہے۔لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے ان نئی میٹرو بسوں میں جرائم کی روک تھام کے لیے خصوصی کیمرے نصب کئے گئے۔ لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان نئی بسوں میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ڈس انفیکٹ سسٹم بھی موجود ہے۔