توغر میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد14 ہوگئی
جاں بحق ہونے والوں میں آٹھ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
تورغر (صباح نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں آسمانی بجلی گرنے اور شدید بارش کے باعث تین مکانات تباہ ہو گئے جس کے نتیجہ میں مکانوںکے ملبہ تلے دب کر14افراد جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئیں۔جاں بحق ہونے والوں میں آٹھ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق تورغر کے گائوں جھٹکا کنڑا میں شدید بارش اور کلاڈ برسٹ کے نتیجے میں تین مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مکانات کے ملبے سے 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ تیز بارش کے بعد آسمانی بجلی گرنے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پیش آیا۔ مقامی افراد اور پولیس نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی نعشوں اور دو زخمیوں کو ملبے تلے سے نکالا۔تین نعشوں کو ملبہ تلے سے نکلالنے کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال تورغر منتقل کردیا گیاہے۔ زخمیوں کی حالت بھی تشویشنا ک ہے۔