نوازافغانی،امیرنوازعرف مینادار،محمدخان اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی پلاننگ کررہے تھے۔ ہینڈ گرنیڈ،2پستول اور2 کلوچرس بھی برآمد
گرفتار ملزمان منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں۔ سہولتکاروں کی گرفتاری کیلئے شہر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس

کراچی (ویب ڈیسک)

سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ اہم کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی دہشت گرد گروہ کے3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، ملزمان سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی پلاننگ کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ اہم کارروائی کی اور کارروائی کے دوران بین الاقوامی دہشت گرد گروہ کے3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی سٹی سرفرازنواز نے بتایا کہ گرفتارملزمان نوازافغانی،امیرنوازعرف مینادار،محمدخان خصوصی تربیت یافتہ ہیں، ملزمان سیکیورٹی اہلکاروں کی کی ٹارگٹ کلنگ کی پلاننگ کررہے تھے۔ ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران ملزمان سے ایک ہینڈ گرنیڈ،2پستول، 2 کلوچرس  اور سیکورٹی اداروں سیمتعلق ڈیٹا بھی برآمد ہوا ہے۔ سرفرازنواز نے بتایا کہ گروہ کی فنڈنگ،ٹارگٹ سیمتعلق معلومات بیرون ملک سے دی جاتی تھیں، گرفتار ملزمان منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں۔سہولتکاروں کی گرفتاری کیلئے شہر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سے ملنے والااسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کردیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔