سرکاری اداروں کی خراب مالی حالت بھی قرضے میں اضافے کی وجہ ہے، وزیر توانائی حماد اظہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

تین سال میں پٹرولیم شعبے کے گردشی قرضے میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا۔ وزارت توانائی نے گردشی قرضے میں 50 فیصد اضافے کا اعتراف کرلیا۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ 2018 میں گردشی قرضہ 0.7 ٹریلین روپے تھا ، جو 2021 میں بڑھ کر 1.1 ٹریلین روپے ہوگیا ، پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 3 سال میں قریبا 50 فیصد بڑھ گیا ، گیس کے شعبے کی رسدی تسلسل میں تاخیر سے وصولیاں اسکی بڑی وجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی خراب مالی حالت بھی قرضے میں اضافے کی وجہ ہے ، پٹرولیم سیکٹر کے گردشی قرضے کے حل کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جو پٹرولیم کمپنیوں پر مشتمل ہے۔