سعودی عرب تیل کی خریداری کیلئے پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر دے گا، شوکت ترین

سعودی عرب سے موخر ادائیگی پر تیل کے حصول کے معاملات طے پاگئے، وزیر خزانہ کی میڈیا سے گفتگو

جہلم(ویب  نیوز)وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے موخر ادائیگی پر تیل کے حصول کے معاملات طے پاگئے ہیں،سعودی عرب تیل کی خریداری کیلئے پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ معاشی پیکج فائنل ہوگیا، سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 15 کروڑ ڈالر کی سہولت دے گا۔ شوکت ترین نے کہا کہ سعودی عرب دو سال میں پاکستان کو3 ارب 60 کروڑ ڈالر دے گا۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان اس رقم سے آئل کہیں سے بھی خرید سکے گالیکن سعودی عرب سے ملنے والی رقم تیل کی خریداری کے لیے استعمال کی جائے گی۔