شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 سیکورٹی اہلکارشہید

راولپنڈی(ویب  نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 سیکورٹی اہلکارشہیدہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں ایف سی کے 4 جواں اورایک لیویز سب انسپکٹر شامل ہے۔ شہداء میں حوالدار اسحاق، حوالدار زاہد، لانس نائیک ولی ،لانس نائیک عبدالمجید اورلیویز انسپکٹر جاوید بھی شامل ہیں۔ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔