FEDERAL MINISTER FOR INFORMATION & BROADCASTING, CHAUDHRY FAWAD HUSSAIN TALKING TO MEDIA IN LAHORE ON JULY 23, 2021.

پنڈورالیکس پانامہ تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی،فواد چوہدری

پنڈورا لیکس میں غریب ممالک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کی تفصیلات آتی ہیں عمران خان کے موقف کو تقویت ملے گی،ٹویٹ

اسلام آباد(ویب  نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنڈورالیکس  پا نامہ تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ پانامہ کی طرح پنڈورا لیکس میں غریب ممالک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کی تفصیلات آتی ہیں تو اس سے وزیر اعظم عمران خان کے موقف کو مزید تقویت ملے گی ۔ ہمیں امید ہے کہ یہ تحقیقات بھی پانامہ تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی اور کرپشن کی حوصلہ شکنی کا ایک اور موجب بنیں گی۔انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز نے دنیا کے بڑے کرپٹ لوگوں کے بیرون ملک چھپائے اثاثوں کو بے نقاب کیا، اب کہا جارہا ہے کہ آئی سی آئی جے کی ایک اور تحقیق سامنے آرہی ہے، عمران خان نے امیر ملکوں پر زور دیا ہے کہ غریب ملکوں سے چرایا گیا پیسہ امیر ملکوں میں چھپانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔