مضبوط نجی شعبہ ہی ملک کی معاشی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے، افتخار علی ملک

لاہور (ویب  نیوز)سارک چیمبر آف کامرس کے صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ مضبوط نجی شعبہ ہی ملک کی معاشی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ اتوار کو مس عااشہ  شفیق ی کی سربراہی میں خواتین تاجروں کے 10 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار علی ملک نے کہا کہ معاشی نمو میں اضافے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور گھریلو صنعتوں کی حالت زار بہتر بنانے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے فروغ کے علاوہ برآمدات میں اضافے کے لئے نجی شعبہ ہی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زبردست وسائل سے مالامال اور معاشی صلاحیت کا حامل ہے جس سے استفادہ کیلئے مارکیٹنگ کے نئے مواقع پیدا کرنے، ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے نجی شعبہ میں سرمایہ کاری کو متحرک کرنے اور کوویڈ 19 کے اثرات سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ملک کے نجی شعبے خصوصاً ایس ایم ایز پر کورونا کے اثرات کے تناظر میں معاشی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا جس نے پاکستان کی معیشت کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹوں کو دور کرکے جدید، مسابقتی اور کاروباری معیشت کو فروغ دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کیلئے نمو کے ترجیحی ایجنڈے اور ایس ایم ایز کو اس سے فائدہ پہنچانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہر سال 20 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع میسر آ سکیں جو ہر سال لیبر فورس میں شامل ہوتے ہیں۔ اس موقع پر موجود قومی شہرت یافتہ ایس ایم ای ماہر اور بانی سیکڑی جنرل سارک چیمبر رحمت اللہ جاوید نے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں کو ترقی یافتہ ممالک کے کامیاب تیرین تجربات سے مکمل استفادہ اٹھانا چاہے جو انکی معاشی ترقی کا پیش خیمہ ہے