مہنگائی کا قہر برساتا سورج حکومت کے خاتمے سے ہی غروب ہوگا

حکومت قوم کی حالت پر رحم کھائے، یہ ظالمانہ اقدامات فوری واپس لئے جائیں۔اپوزیشن لیڈر کا مطالبہ

لاہور  (ویب ڈیسک)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے 1 روپے 72پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کو حکومتی کرپشن اور نااہلی کا تازہ ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا ہر فیصلہ قوم کے لئے ایک نیا برا دن لے کر طلوع ہورہا ہے ۔مہنگائی کا قہر برساتا سورج حکومت کے خاتمے سے ہی غروب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی برآمد میں مجرمانہ تاخیر سے مہنگی بجلی سے قوم کی جیب کاٹی گئی، جیب کاٹنے والے کسی مجرم کو نہیں پکڑا گیا ۔حکومت قوم کی حالت پر رحم کھائے، یہ ظالمانہ اقدامات فوری واپس لئے جائیں۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ عوام پر مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرول کی قیتوں میں اضافے کی مسلسل بجلیاں گرائی جارہی ہیں ،موجودہ حکومت مہنگائی، کرپشن، نااہلی کی آسمانی بجلی بن کر قوم پر گری ہے ۔انہوں نے کہا کہ تین سال سے زائد عرصے میں حکمرانوں نے عوام کو صرف مہنگائی در مہنگائی دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ سے لے کر کھانے پینے کی اشیاء تک ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کرپشن اور نااہلی کا نہ ختم ہونے والاسلسلہ ہے ۔موجودہ حکومت کے آنے سے قوم کے لئے صرف برے دن آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہر فیصلہ قوم کے لئے ایک نیا برا دن لے کر طلوع ہورہا ہے ۔مہنگائی کا قہر برساتا سورج حکومت کے خاتمے سے ہی غروب ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس، پڑول اور ٹیکس ریٹ کی موجودہ سطح پر کاروبار چل سکتا ہے نہ ہی غریب کا گھر ،حکومت اپنے پہلے سال والی غلطیاں دہرا کر پھر قوم اور معیشت کو تباہی کی نئی دلدل میں لیجارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام اور قومی معیشت کو ریلیف دینے کے لئے موجودہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کو ریورس کرنا لازم ہے ۔مہنگے ڈیزل اور فرنس آئل پر بجلی بنا کر پہلے ہی قوم کو نچوڑاگیا، اووربلنگ سے عوام کو لوٹا گیا، اب یہ نیا ظلم ڈھایاگیا ہے۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ ایل این جی برآمد میں مجرمانہ تاخیر سے مہنگی بجلی سے قوم کی جیب کاٹی گئی، جیب کاٹنے والے کسی مجرم کو نہیں پکڑا گیا ۔حکومت قوم کی حالت پر رحم کھائے، یہ ظالمانہ اقدامات فوری واپس لئے جائیں