اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان سائنس فائونڈیشن کا پروگرام گیم چینجرہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سائنس فا ئونڈیشن  ایک ایسے پروگرام کا آغاز کرنے جا رہی ہے جو میری نظر میں گیم چینجر ہو گا، 450 گورنمنٹ سکولز کو STEM (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھس)سکولز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ میں نے اس لئے ڈیزائین کیا کہ جب تک سرکاری سکول ماڈرن نہیں ہوں گے ملک نہیں بدل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ تاخیر کے باوجود یہ منصوبہ حقیقت بننے جا رہا ہے، انشاللہ ابتدائی450 سکولز کے بعد زیادہ سے زیادہ سکول اس ماڈل پر آجائیں گے ہونیورسٹیز کو کہا گیا ہے کہ وہ سکول adopt کریں اور سائنس کی تعلیم کا معیار سکول لیول پر بہتر کریں۔