ایف پی سی سی آئی اور گلگت بلتستان پولیس کا ورکنگ ریلیشن شپ پر زور
تاجروں اور سرمایہ کاروں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ‘ آئی جی سعید وزیر
 بزنس کمیونٹی علاقہ کے تحفظ اور امن وامان کیلئے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے’ قربان علی
اسلام آباد( ویب نیوز  ) قربان علی چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کی انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان محمد سعید خان وزیر سے ملاقات ۔ تاجروں اور پولیس کے مابین ورکنگ ریلیشن شپ پر زور۔ تاجروں اور سرمایہ کاروں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح۔ آئی جی پی کی کاروباری برادری کے مسائل اور خدشات کو دور کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی ۔ تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کے چیئرمین قربان علی نے گزشتہ روز انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان محمد سعید خان وزیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے تاجروں اور پولیس کے مابین ورکنگ ریلیشن شپ پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی بزنس کمیونٹی علاقہ کے تحفظ اور امن وامان کیلئے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پی گلگت بلتستان سعید وزیر کی ملک میں قیام امن کیلئے بہترین خدمات پر خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ سعید وزیر نے گلگت بلتستان پولیس نظام کی اصلاح میں اہم کردار ادا کیا جو ہم سب کیلئے قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعید وزیر خان پاکستان کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں ۔انہوں نے گلگت بلتستان میں تعیناتی کے بعد سے ہی پولیس نظام کی بہتری کیلئے بہت کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعید وزیر نے پولیس جوانوں کے بچوں کیلئے بہترین تعلیم کی فراہمی بھی یقین بنائی ہے جس سے ملک کو بہترین مستقبل فراہم ہونے کیساتھ نظام مزید بہتر ہوگا۔ اس موقع پر نسپکٹر جنرل آف پولیس سعید خان وزیر نے قربان علی چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں و سرمایہ کاروں کے جان و مال کاتحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ کاروباری برادری ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا قربان علی اور ایف پی سی سی آئی ملک کی معاشی واقتصادی ترقی ، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ۔ گلگت بلتستان پولیس بھی ملک کی ترقی میں اپنی تاجر بھائیوں کیساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کے مسائل اور خدشات کو دور کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔آخر میں قربان علی چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس نے آئی جی