پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیرصحت پنجاب

لاہور  (ویب ڈیسک)

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مقامی ہوٹل میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے زیراہتمام ڈونرزاینڈ پارٹنرزکانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری صالح سعید،ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر،ڈاکٹراختررشید،یونیسف سے طاہرمنظور، عالمی ادارہ صحت سے ڈاکٹرجمشید،ڈاکٹرایلن،یواین ڈی پی سے عامرخان گورائیہ،یواین ایڈزسے ڈاکٹریوکی تاکو و دیگر رفاعی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈونرزاینڈپارٹنرزکانفرنس میں شرکاء نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی صحت کے شعبہ میں خدمات کوسراہا۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسے ڈاکٹر اختررشیدنے اپنے ابتدائیہ کلمات میں ڈونرزاینڈ پارٹنرزکانفرنس کے اغراض و مقاصدپرروشنی ڈالی۔ڈونرزاینڈپارٹنرزکانفرنس کا انعقادیونیسف کے تعاون سے کیاگیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ کسی بھی معاشرہ میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے حوالہ سے رفاعی اداروں کا کردارانتہائی اہم ہوتاہے۔پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔تین سال پہلے محکمہ صحت پنجاب 50فیصدخالی اسامیوں کے ساتھ چل رہاتھا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ اس وقت محکمہ صحت کوکورونااور ڈینگی کاسامناہے۔حکومت پنجاب نے کوروناکے خلاف جنگ جیتنے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی۔حکومت نے کوروناآنے کے فوری بعد قرنطینہ سنٹرزاورفیلڈ ہسپتالوں کا قیام،وینٹی لیٹرزکابندوبست اور سرکاری ہسپتالوں کی استعدادکارمیں اضافہ کیا۔حکومت کے لاک ڈاؤن کے بعدکوروناکے پھیلاؤ کوروکنے میں بہت حدتک مددحاصل ہوئی۔انہوں نے کہاکہ اوائل میں ایران سے آنے والے30ہزارمسافروں کو کورنٹائن کیا۔پنجاب میں 22بائیوسیفٹی لیبزقائم کی گئیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب میں سب سے زیادہ کورونا ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے صوبہ بھرمیں REDویکسی نیشن مہم کا شاندارافتتاح کردیاہے۔کورونانے پاکستان میں تعلیم،کاروباراور سیاحت کو بری طرح متاثرکیا۔معاشرہ کاکچھ حصہ آن لائن تعلیم سے بھی محروم رہا۔پنجاب میں کورونا12ہزارسے زائدقیمتی جانیں نگل چکاہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہREDویکسی نیشن مہم کو پنجاب کی پوری عوام کامیاب بنائے گی۔پنجاب میں کوروناکے باعث مزیدجانی نقصان سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ آبادی کوویکسینیٹ کرنابہت ضروری ہے۔حکومت گذشتہ 18ماہ کے دوران کوروناکے مریضوں پر14بلین روپے خرچ کرچکی ہے۔پنجاب نے بڑے بھائی کاکرداراداکرتے ہوئے باقی صوبوں کی ہمیشہ مددکی۔حکومتی ادارے این سی اوسی نے کوروناکے پھیلاؤ کو روکنے میں بنیادی کرداراداکیاہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب میں ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔پنجاب میں ہرپیداہونے والے بچے کو رجسٹرکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پنجاب کے کسی بھی تعلیمی ادارے میں بغیر ویکسی نیشن کے بچے کوداخلہ نہ کرنے کی سفارش کریں گے۔ایک صحت مندماں ہی صحت مندمعاشرہ کی بنیادرکھ سکتی ہے۔پنجاب میں ماں اور نومولدبچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے سات اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔لاہورکے گنگارام ہسپتال میں 650بستروں پر مشتمل مدراینڈ چائلڈ بلاک تعمیرکیاجارہاہے۔ای پی آئی پروگرام کے تحت تمام بچوں کی ویکسی نیشن انتہائی اہم ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے 2کروڑ93لاکھ خاندانوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولت فراہم کریں گے۔صحت سہولت کارڈ کاحامل ہرخاندان10لاکھ روپے تک کا مفت علاج کرواسکے گا۔پنجاب میں غربت کی لکیرسے نیچے تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ فراہم کردیاگیاہے۔محکمہ صحت پنجاب کی بہتری کیلئے تاریخی اصلاحات متعارف کروائی جارہی ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت نے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارپنجاب میں 46ہزارڈاکٹرز کوبھرتی کیاگیا۔پنجاب میں پہلی بار500فی میل نرسزکوبھرتی کیاگیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ڈونرزاینڈ پارٹنرزکانفرنس میں تمام رفاعی اداروں کے نمائندگان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔