اسلام آباد (ویب ڈیسک)

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس سے مزید ایک شخص انتقال کر گیا۔اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او)زعیم ضیا کے مطابق رواں سال  اسلام آباد میں ڈینگی سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 13 تک پہنچ گئی۔  شہراقتدار میں ڈینگی وائرس سے مزید 102 افراد بیمار ہوئے، جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے بیمار ہونے والے افراد کی کل تعداد 3 ہزار 597 ہو گئی۔اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مزید بتایا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی وائرس کے متاثرین کی تعداد 2 ہزار 72 ہو گئی۔