اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان سے معروف کرکٹرز  سر ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں کرکٹرز نے ٹی20 ورلڈکپ میچز میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔ملاقات میں ملکی کرکٹ کے فروغ، کم عمرکھلاڑیوں کیلئے سہولیات اورمواقع فراہم کرنے پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، حکومت نوجوان کھلاڑیوں کوبہترسہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہرعلاقے میں کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایات دی ہیں۔عمران خان سے ملاقات میں دونوں کرکٹرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حالیہ میچوں میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے سابق ویسٹ انڈین کرکٹرویون رچرڈ اور ڈیوڈ گاور نے بھی ملاقات کی۔