اسلام آباد (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے،کل اموات 28566  ہوگئیں،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں554نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 12 لاکھ 31 ہزار 524 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 128 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 26 ہزار 590 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 167 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 554 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد  تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 78 ہزار 114 تک پہنچ گئی، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 378، سندھ میں 4 لاکھ 72 ہزار 519، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 773، بلوچستان میں 33 ہزار 356، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 395، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 198 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 495 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 566 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 957، سندھ میں 7 ہزار 599، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 778، اسلام آباد میں 947، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔