بی جے پی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث5 سال میں6 لاکھ7 ہزار650 بھارتی شہری ہندوستان چھوڑ گئے ۔
ایک  کروڑ33 لاکھ38 ہزار718 بھارتی شہری دوسرے ممالک میں رہتے ہیں بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے
گذشتہ پانچ سالوں میں پاکستان سے 7786 لوگوں نے بھارتی شہریت حاصل کرنے کے لئے درخواست دی ہے

نئی دہلی( ویب نیوز )

انتہا پسند بی جے پی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث5 سال میں6 لاکھ7 ہزار650 بھارتی شہری ہندوستان چھوڑ گئے ۔ بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے لوک سبھا اجلاس میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ  وزارت خارجہ کے پاس دستیاب اعداد وشمار کے مطابق 1 کروڑ33 لاکھ38 ہزار718 بھارتی شہری دوسرے ممالک میں رہتے ہیں۔2017 میں1 لاکھ 33 ہزار492018 میں1 لاکھ 34 ہزار561  ،  2019 میں1 لاکھ 44 ہزار17 ،2020 میں85 ہزار248 ،2021 میں ستمبر تک  1 لاکھ11 ہزار287. بھارتی شہریوں بے بھارتی شہریت ترک کر کے  دوسرے ممالک کی شہریت حاصل کر  لی ہے ۔کے پی آئی  کے مطابق  نتیانند رائے نے شہریت سے متعلق اعداد و شمار لوک سبھا میں پیش کرتے ہوئے  بتایا کہ  سال 2020 میں  بھارتی شہریت کے لیے دی جانے والی درخواستوں میں کمی آئی ہے جبکہ گذشتہ ایک برس میں بھارت سے جانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ سال 2020 میں پاکستان سے 1,135 افراد نے بھارتی شہریت کے لئے درخواست دی تھی جبکہ 2019 میں 3095 لوگوں کی درخواست موصول ہوئی تھی، گذشتہ پانچ سالوں میں پاکستان سے 7786 لوگوں نے بھارتی شہریت حاصل کرنے کے لئے درخواست دی ہے۔وہیں بنگلہ دیش سے گزشتہ پانچ سالوں میں 185 افراد نے بھارتی شہریت کے لئے درخواست دی ہے جبکہ سال 2020 میں محض 28 لوگوں نے ہی درخواست دی تھی۔ افغانستان کے 795 لوگوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں بھارتی شہریت  کے لئے درخواست دی ہے جبکہ سال 2020 میں 55 لوگوں نے درخواست دی تھی۔بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے کے مطابق  بھارت کی شہریت چھوڑ کر جانے والوں کی تعداد، کہیں زیادہ ہے 2020 میں 85 ہزار 248 لوگوں نے 2021 کے 30 ستمبر تک ایک لاکھ گیارہ ہزار 283 لوگوں نے بھارتی شہریت چھوڑ دی ۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 85 ممالک میں 6 لاکھ 8 ہزار 162  بھارتیوں نے شہریت کے لیے درخواست دی ہے جبکہ 4177 لوگوں کو بھارتی شہریت ملی ہے۔