کامیاب جوان سپورٹس پروگرام کا افتتاح

دلبرداشتہ ہو کر شکست تسلیم کرنا اصل ہار ہے، وزیر اعظم

اسلا م آباد(ویب  نیوز)وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ملکی تاریخ میں کھیلوں کے سب سے بڑے کامیاب جوان سپورٹس پروگرام کا افتتاح کردیا،  جس میں 15 سے25 سال  کے نوجوان حصہ لیں گے۔وزیراعظم عمران خان جناح سٹیڈیم پہنچے جہاں پر انہوں نے مشعل جلا کر سپورٹس میلے کا آغاز کردیا،میلے میں 3300 نوجوان،2700 لڑکیاں حصہ لے رہی ہیں،اس موقع پر کامیاب جوان  اسپورٹس ڈرائیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں گراونڈز کا جال بچھائیں گے، خیبرپختونخوا میں 300 اور پنجاب میں 260 گرانڈز بناچکے ہیں،کوشش ہے پاکستان عالمی مقابلوں میں بھرپور حصہ لے،نوجوانوں کو پیغام ہے آپ ہارتے تب ہیں جب ہار کردل برداشتہ ہوکر ہاتھ کھڑے کردیتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں مقابلہ کرنے والا گھبراتا نہیں۔اسپورٹس زندگی کے عملی میدان میں مقابلے کا فن سکھاتی ہے۔ میں نے زندگی کے 21سال انٹرنیشنل اسپورٹس گرانڈزمیں گزارے اور یہی سیکھا کہ کھیلوں سے انسان کومشکلات سے لڑناآجاتاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ 70فیصد پاکستانی 30سال کے عمر سے کم ہیں۔ہم نے اپنے نوجوانوں کے لیے کھیل کے میدان آباد کرنے ہیں ۔کوشش ہے پاکستان انٹرنیشل سپورٹس میں پوری طرح حصہ لے۔ان کا کہنا ہے کہ سارے پاکستان میں کھیلوں کے میدان بنائیں گے۔ اسپورٹس باڈیز کی مکمل طور پر اصلاح کریں گے ، نئی اسپورٹس پالیسی کے تحت باڈیز میں موجود مافیاز کو ختم کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے  معاون خصوصی برائے امور نوجوانان  عثمان ڈار کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی لانچنگ پر خراج تحسین پیش کیا ۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کو گلی سے گرانڈاور پھر فائنل رانڈ تک لے جائیں گے ، ہم سب مل کر کامیاب ہیروز کو سامنے لائیں گے،وفاقی وزیر فہمیدا مرزا نے کہا پے کہ  ہمارے نوجوانوں کے لیے کامیاب جوان پروگرام بہترین ہے۔ اسپورٹس سے مافیا کا خاتمہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمرن خان کے وژن کے مطابق اسپورٹس پالیسی بنائی گئی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد کے اسپورٹس کمپلیکس میں کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  کھلاڑیوں نے مشعل جلا کر گروانڈ کا چکر لگایا۔ منصوبے تحت ایک کروڑ نوجوان کو کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ پروگرام میں  کرکٹ ، ہاکی ، فٹ بال سمیت بارہ کھیل شامل کیے گئے ہیں،واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کامیاب جوان پروگرام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے نوجوانوں کو غیر نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل رکھنے کے لئے چار ارب روپے کے 4 نئے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس میں کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو جیسا میگا پراجیکٹ بھی شامل ہے۔پاکستانی کے مقامی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر مواقع فراہم کرنے اور کامیاب بنانے کے لئے منصوبے کے پہلے فیز میں 12 کھیل بشمول ہاکی، کرکٹ، فٹ بال، ہینڈ بال، ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ، اسکواش، والی بال، اسکی ، جوڈو، باکسنگ اور ایتھلیٹکس شامل ہیں۔مہم میں ملک بھر میں 11 سے 25 سال کے نوجوانوں بشمول خواتین کے لئے کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔کھیلوں کے یہ مقابلے ملک کے تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے 25 علاقہ جات میں منعقد کئے جائیں گے اور ایک کروڑ نوجوانوں کو سیلکشن کے عمل سے گزارا جائے گا۔ کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے والینوجوانوں کو عالمی معیار کی پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی