اسلام آباد (ویب ڈیسک)

شوکت ترین نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا،، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نومنتخب سینیٹر شوکت ترین سے ان کے عہدے کا حلف لیا،  شوکت ترین صوبہ خیبر پختو نخوا سے جنرل نشست پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے ۔شوکت ترین نے سینیٹر کے لیے 122 میں سے 87 ووٹ حاصل کیے تھے، جبکہ 9 ووٹ مسترد ہوئے۔ان کے مقابل اے این پی اور جے یو آئی ف کے امیدواروں کو 13، 13 ووٹ ملے تھے۔وہ حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے سینیٹر منتخب ہوئے ۔گذشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شوکت ترین کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔