پنڈی گھیب (ویب ڈیسک)

محکمہ ریوینیو پنجاب کی جانب سے پٹواری/فیلڈ سٹاف میں لیپ ٹاپ تقسیم۔صوبائی وزیر ریوینیو کرنل(ر) ملک محمد انور خان نے میونسپل کمیٹی ہال پنڈی گھیب میں پٹواریوں کے مابین لیپ ٹاپ تقسیم کیئے۔تفصیلات محکمہ ریوینیو پنجاب کیجانب سے پٹوار خانہ نظام میں جدت لانے کے حوالے سے پٹواری/فیلڈ سٹاف کے مابین لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے منصوبہ کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اس ضمن میں پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح پنڈی گھیب میں بھی محکمہ مال کے پٹواریوں/فیلڈ سٹاف کے مابین لیپ ٹاپ تقسیم کیئے گئے۔میونسپل کمیٹی ہال پنڈی گھیب میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر ریوینیو کرنل(ر) ملک محمد انور خان نے تحصیل پنڈی گھیب کے پٹواریوں/فیلڈ سٹاف کے مابین لیپ ٹاپ تقسیم کیئے۔ اس موقع پر اْنہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مال پنجاب پٹوار خانہ نظام میں جدت لانے کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔بنیادی اکائی کو جدید تقاضوں سے روشناس کرنے پر محکمہ مال کے مکمل ڈھانچے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔پٹواری/فیلڈ سٹاف کو ٹریننگ دیکر ریکارڈ کمپیوڑائزڈ کرکے عوام کے لیئے سہولیات پیدا کیجائیں گی تاکہ انسانی مداخلت کا احتمال کم سے کم ہو سکے , ریکارڈ کی کمپیوٹرائزڈ سسٹم پر منتقلی سے جائیدادی مسائل اور دیوانی مقدمات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں صوبہ بھر میں میرٹ پر پٹواری/فیلڈ سٹاف بھرتی ہوئے اور انشاء اللہ آئندہ بھی محکمہ مال کے نظام میں بہتری لانے کے لیئے اہم اقدامات اٹھائیں گے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب کامران صغیر سمیت محکمہ مال کے مقامی افسران بھی موجود تھے۔