کراچی (ویب ڈیسک)

پولیس نے شہرقائد کو بڑی تباہی سے بچالیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے دستی بموں کی کھیپ برآمد کرلی ، دستی بم دھوبی گھاٹ کچرا کنڈی سے شاپر میں ملے۔کراچی پولیس نے گارڈن دھوبی گھاٹ کے قریب دستی بموں کی کھیپ برآمد کرلی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑی تباہی سے علاقے کو بچالیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے 20دستی بموں کو شاپرمیں رکھا گیا تھا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ تمام دستی بم کو ناکارہ بنا دیا۔ایس ایس پی سرفرازنواز نے بتایا کہ دھوبی گھاٹ کچراکنڈی سے تقریبا 20 کے قریب دستی بم شاپرمیں ملے، پولیس کی نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی جبکہ انوسٹی گیشن گارڈن پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے