ایف آئی اے نے بینانس نامی کرپٹوکرنسی ایکسچینج کو نوٹس جاری کردیا

کرپٹو کرنسی کے ذریعے فراڈ کرنے والی کمپنیوں کو تمام ریکارڈ کے ساتھ 12جنوری کو طلب کر لیا

کراچی (ویب ڈیسک)

پاکستان میں پہلی بار 10کروڑ ڈالرز کے فراڈ پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے ایکشن لیتے ہوئے  بینانس نامی کرپٹوکرنسی ایکسچینج کو نوٹس جاری کردیا۔ ڈائریکٹر سائبر کرائم کے مطابق کرپٹو کرنسی منی لانڈرنگ ٹیرر فنانسنگ میں استعمال ہو رہی ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کے انچارج عمران ریاض کو آن لائن فراڈ کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی تھی ۔ شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے آن لائن اربوں روپے کا فراڈ کرنے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے کہ کرپٹو کرنسی منی لانڈرنگ اورٹیرر فنانسنگ کے لئے بھی استعمال ہو سکتی ہے۔ ایف آئی اے نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے فراڈ کرنے والی کمپنیوں کو تمام ریکارڈ کے ساتھ 12جنوری کو طلب کر لیا ۔ ایک متاثرہ شخص نے شکایت کی تھی کہ اس نے100سے 80ہزار ڈالرز کی رقم انویسٹ کی تھی تاہم اس کو اس کی رقم نہیں ملی۔ درخواست میں کہا گیا کہ جن افراد نے فراڈ کیا ان کی کرنسی فوری طور پر بلاک کی جائے۔عمران ریاض کے مطابق اب تک ایف آئی اے درجنوں متاثرین کے بیانات لے چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فراڈ کی رقم اربوں ڈالرز میں بھی جاسکتی ہے ۔ ZS