سانحہ مری میں جاں بحق افراد  کے ورثا کو آٹھ آٹھ لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا

لاہور(ویب  نیوز)حکومت پنجاب  سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 8،8 لاکھ روپے ادا کرے گی۔ اس سلسلے میں ایک کروڑ 76لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت پنجاب نے سانحہ مری میں جاں بحق افراد  کے ورثا کی مالی معاونت کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں سانحہ مری سے متعلق اہم فیصلے کر لیے گئے۔جاں بحق افرادکیورثاکی مالی معاونت کافیصلہ کیا گیا ہے ۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم کی سربراہی میں اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمیٹی سانحہ مری میں ممکنہ غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کرے گی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی سربراہی میں اعلی سطحی انکوائری کمیٹی 7 دنوں میں غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کرے گی اور 7 دنوں میں ہی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں مری کو ضلع کا درجہ دینے  اور مری کا انتظامی ڈھانچہ اپ گریڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کو فوری تعینات کیا جائے گا۔ٹریفک جام ہونے کی وجوہات بننے والی سڑکوں کے چھوٹے لنکس تعمیر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اجلاس  وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی صدارت میں ہوا۔  صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت،، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، چیف سیکرٹری پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، کمشنر راولپنڈی اور آئی جی پنجاب نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ  کیا گیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ مری میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی۔