افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے  کے لئے منظم عالمی کوششوں کی ضرورت ہے:  جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی جب کہ افغان صورتحال سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے  کے لئے منظم عالمی کوششوں کی ضرورت ہے،۔امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔