لاہور  (ویب ڈیسک)

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر و وفاقی وزیرشفقت محموداور جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیرراجہ یاسر ہمایوں نے ن لیگی رہنماء شاہدخاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن انڈیکس میں اضافہ نوازشریف اور آصف زرداری کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ہوا ، ملک کو لوٹ کر قرضوںکے انبھار لگا کرگئے تھے ، الیکشن چور ی اورہائبرڈ نظام ن لیگی قیادت کا وطیرہ رہاہے جو دھاندلی اور ووٹ چوری کر کے حکومت آتے رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان سے کرپشن میںاضافے کی وجہ پوچھنے سے پہلے شاہدخاقان عباسی اپنی اور اپنے لیڈروں کی کرپشن پر نظر ڈالیں،زرداری اور نواشریف نے ملک سے پیسہ چوری کر کے سرے محل اور لندن محلات بنائے ، سابقہ حکومتیں ملک کو ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر چھوڑ کرگئی تھیں، شریفوں اور زرداریوں کی منی لانڈرنگ اور کرپشن کی وجہ سے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑرہاہے، شاہد خاقان عباسی اپنے چور لیڈروں کی چوری اور کرپشن پر نظر ڈالیں تو انہیں ملک میں کرپشن کی وجہ نظر آ جائے گی، کرپشن کے کنگ نوازشریف بیماری کا بہانہ بنا کر لندن میں عیش کی زندگی گزاررہے ہیں،شاہد خاقان عباسی کے سوال کے جواب میں کہاکہ عمران خان سیاسی شہید نہیں بلکہ آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو کر دوبارہ حکومت بنائیںگے، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن پرانی تنخواہ پر ہی کام کرتی رہے گی، شفقت محمود اور یاسر ہمایوں نے کہاکہ سابقہ حکومتیں ملکی احتساب کے اداروں کو اتنا کمزور کر کے گئیں جس سے چور اور ڈاکوفائدہ اٹھا رہے ہیں ، تحریک انصاف کی حکومت احتساب کے اداروں کو مضبوط بنا کر کرپٹ اور چوروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی، رہنمائوں نے کہاکہ پوری دنیا کورونا وباء کی وجہ سے مہنگائی کی چکی میںپس رہی ہے ، یورپ اور دیگر ممالک کی معیشت کورونا کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہیں ، کئی ملکوں کی ترقی کا عمل رک گیا ہے ،شفقت محمود اور یاسر ہمایوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے مسلسل بائیس سال تک جدوجہد کی ہے اور ان کا وژن بھی ملک کو کرپٹ لوگوں سے پاک کرنا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے ملک کو کرپٹ لوگوں سے پاک اور صاف کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اوروہ انشاء اللہ اس میں کامیاب ہونگے ، عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے حکومت میں آکر کوئی فیکٹری یا ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا بلکہ احساس پروگرام کے ذریعے غریب عوام کے لئے ایسے پروگرام شروع کئے ہیں جس سے ملک کی غریب عوام کوفائدہ پہنچ رہا ہے