رحیم یار خان(ویب نیوز  )

خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں شعبہ فزکس کے زیر اہتمام دوسری ڈیپارٹمنٹل پوسٹراینڈ  پراجیکٹ ایگزی بیشن کا انعقاد کیاگیا ۔ جس میں طلبا و طالبات  نے  ایک سو ماڈلز اور سافٹ ویئر پراجیکٹس جب کہ 120پوسٹرز نمائش کیلئے پیش کئے۔نمائش میں  شعبہ فزکس کے انڈر گریجوایٹ طلبہ نےحصہ لیا۔ شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر بلال طاہر کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد طلبہ کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جہاں ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکے تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔ مختلف شعبہ جات کےسربراہان، اساتذہ اور طلبا و طالبات نے نمائش میں شرکت کی ، پراجیکٹس میں گہری دلچسپی لی اور منفرد آئیڈیاز پیش کرنے والوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔شرکانے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان طاہر کی مربوط پالیسیوں کی بھی تعریف کی جن کے سبب جامعہ میں نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ایڈیشنل رجسٹرارڈاکٹر محمد صغیر ، ڈاکٹر بشیر گوندل، ڈاکٹر عدنان نوراور دیگر نے نمائش کاافتتاح کیا جب کہ ڈاکٹر احمد شعیب، ڈاکٹر حفیظ، ڈاکٹر اسلم خان، ڈاکٹرجلات، ڈاکٹر مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فرحان،ڈاکٹر حبیب ،،ڈاکٹر عبدالغفار وٹواور دیگر نےنمائش کا وزٹ کیا۔