کراچی  (ویب ڈیسک)

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں حریم شاہ کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے کیلئے بینکوں کا خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ریاست کے خلاف ہرزہ سرائی فضاحسین عرف حریم شاہ کو مہنگی پڑگئی، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے حریم شاہ کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے کیلئے بینکوں کا خط لکھ دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق فضا حسین عرف حریم شاہ کے بینک آف پنجاب اور حبیب بینک میں اکاونٹس ہیں، دونوں بینک اکاونٹس انکوائری کی تکمیل تک منجمد کئے جائیں۔

یاد رہے حریم شاہ نے چند دن پہلے نوٹوں کے بنڈل کیساتھ ویڈیوبنائی تھی، ویڈیو میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی نہ پیسے کی ویلیو ہے۔ ویڈیو میں پاکستانی قانون کا مذاق اڑایا گیا جبکہ ویڈیو میں حریم شاہ نے غیرملکی کرنسی دیکھاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ رقم پاکستان سے لیکربیرون ملک گئی ہیں، اسے نہ کسی نے روکا نہ روک سکتا ہے۔ایف آئی اے نے ویڈیو کے بعد منی لانڈرنگ قانون کے تحت انکوائری شروع کی تھی۔