سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی

تاحیات نااہلی کے معاملے پرسپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ فیصلہ دے چکا ہے۔رجسٹرارآفس

اسلام آباد (ویب  نیوز) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اورجہانگیرترین سمیت دیگر سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر اعتراضات لگا کر اسے واپس کرتے ہوئے کہا کہ تاحیات نااہلی کے معاملے پرسپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ فیصلہ دے چکا ہے۔ یاد رہے کہ 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا۔ اسی سال دسمبر 2017 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور اس وقت کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کو بھی فارن فنڈنگ کیس میں نااہل قرار دیا گیا تھا۔