کچھ عرصے سے گوادر کے سمندر میں غیر قانونی ٹرالرز میں غیر معمولی کمی آئی، ڈپٹی کمشنرگوادر

گوادر (ویب ڈیسک)

ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں غیر قانونی سمندری شکار اور غیر قانونی ٹرالرزکی روک تھام کے حوالے سے ورکنگ کوادرٹینشن کمیٹی کاایک جائزہ اجلاس منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد ڈاٹریکٹر جنرل ماہی گیری طارق الرحمٰن ڈی آئی جی مکران ریجن سمیت میری ٹائمز سیکورٹی ایجنسی ، کوسٹل گاو دیگر احکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ غیر قانونی شکار اور لڑالنگ کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ صوبائی حکام تمام ایک پیج پر ہیں کچھ عرصے سے گوادر کے سمندر میں غیر قانونی ٹرالرز میں غیر معمولی کمی آئی جس سے ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے ایک مرتبہ بلوچستان کے پانیوں میں دوبارہ غیر قانونی ٹرالرز نمودار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے مقامی ماہی گیروں میں ایک مرتبہ بے چینی پیدا ہورہے ہیں اجلاس میں کو بتایا گیا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بہترین کارکردگی مظاہرہ کررہے ہیں تاکہ گوادر کے ساحل سے غیرقانونی لٹرالنگ کا خاتمہ ھوسکے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کررہے تاکہ یہاں ماہی گیروں کے ساتھ ہرممکن تعاون کرکے ساحل گوادر کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ فشریز کی طرف سے پیٹرولنگ جاری ہے تاہم کچھ ٹرالرز ابھی بھی چوری چپکے آرے ہیں دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ملکر مربوط کوارڈینیشن کرکے غیر قانونی ٹرالرز کے خلاف ٹھوس بنیادوں پر کاروائی کریں گے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میری ٹائمز سیکورٹی ایجنسی اور کوسٹ گارڈ کے ساتھ کوارڈینیشن میں اضافہ کریں تاکہ غیر قانونی ٹرالرز کے خلاف بھرپور کارروائی ممکن ہوسکے،جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی ٹرالرز کو مقامی افراد کی طرف سے تعاون فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور چیف سیکرٹری نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ ان کے خلاف ایکشن لے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان کے 750کلومیٹر وسیع سمندری ایریا کو سات زون پر تقسیم کیا گیا ھے تاکہ سیکورٹی ایجنسیاں غیر قانونی ٹرالرز کے خلاف اپنی مقررہ ایریاز میں کارروائی کرسکے جبکہ مختلف سیکورٹی ایجنسیوں جن میں لیویز اور پولیس بھی شامل ہیں محکمہ فشریز کی طرف سے انہیں اختیارات تفویض کی جائے گی جس سے وہ ٹرالرز کے خلاف بھی کارروائی کرسکیں گے۔