راولپنڈی ،پنجگور (ویب ڈیسک)

سکیورٹی فورسز نے پنجگور حملے میں دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلگتر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔ مارے جانے والے 2 دہشت گرد پنجگور حملے میں مطلوب تھے۔ بیان کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں کمانڈر سمیر عرف بہار شامل ہیں، کمانڈر الطاف عرف لالک اور کمانڈر فیلان بلوچ بھی شامل ہے ۔مارے جانے والے دہشت گرد ہوشاب، پنجگور اور دیگر علاقوں میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دوران آپریشن دہشت گرد وں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا