لاہور (ویب ڈیسک)

نیشنل کرائم ایجنسی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو منی لانڈرنگ الزامات میں بے گناہ قرار دے دیا۔دستاویز کے مطابق شہباز شریف کے خلاف تحقیقات پاکستانی حکومت کے کہنے پر شروع ہوئیں۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے دسمبر 2019میں شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے اثاثے ضبط کر لئے تھے۔ ثبوت نہ ملنے پر این سی اے نے شہباز اور سلمان کے خلاف کرمنل انویسٹی گیشن ختم کر دی۔