بیجنگ (ویب ڈیسک)

چین نے  لداخ کے مزید علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا، مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ ایشو قرار دینے والا بھارت لداخ تنازع کو اپنے پسندیدہ فورم کواڈ گروپ میں لے گیا۔خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ بھارت بری طرح پھنس گیا، چین نے لداخ میں بھارت کے زیر قبضہ مزید علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا۔ لداخ میں بی جے پی کونسل کی سربراہ یورگین شیدون نے اپنے ٹویٹ میں مزید علاقوں پر چینی فوج کے کنٹرول کی تصدیق کی ہے جہاں چینی فوجیوں نے گائوں کے افراد کو جانورچرانے سے روک دیا۔دوسری جانب مسئلہ کشمیرپر اٹوٹ انگ کا راگ الاپنے والا بھارت لداخ کے چین کے ساتھ تنائو کو اپنے پسندیدہ فورم کواڈ گروپ میں لے گیا، بھارتی وزیرخارجہ جے شینکر نے کہا ہے کہ کواڈ گروپ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں لداخ کا معاملہ اٹھایا گیا، سلامتی کونسل کی قرارداوں کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت نے چین پر معاہدوں کی خلاف وزری کا الزام بھی لگایا ہے۔بھارتی حکام اعتراف کرچکے ہیں کہ چین نے 60 سالوں میں لداخ کے 38 ہزارمربع کلومیٹر علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، یہ رقبہ بنگلہ دیش کے رقبے کے برابر ہے۔