کراچی  (ویب ڈیسک)

نیپرا  نے کے الیکٹرک کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 59 پیسے سستی کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے 2 فروری 2022 کوایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ اطلاق صرف مارچ کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔ ٹیرف میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے،لائف لائن اور زرعی صارفین پرہو گا۔