نابلس (ویب ڈیسک)

اسرائیلی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں برقہ کے مقام پر فلسطینیوں کے زیتون کے باغات پرحملہ کرکے زیتون کے 300 پودے کاٹ دیئے ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن میں مقامی سماجی کارکن غسان دغلس نے بتایا کہ مقامی شہریوں نے اپنے القصور کے علاقے میں زیتون اور دوسرے تین سو پودے کاٹ دیئے۔ادھر برقہ میں فلسطینی شہریوں  اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔انسانی حقوق گروپ ہیومینان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس 2021 کے دوران فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں گذشتہ برس یہودی آبا کاروں نے فلسطینیوں پر 1088 حملے کئے۔ یہ حملے 2020 کی نسبت 114 فی صد زیادہ ہیں۔