اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے انتخابی ضابطہ اخلاق قانون میں بڑی تبدیلی کر دی جس کی وفاقی کابینہ نے نئے آرڈیننس کے زریعے منظوری دے دی ہے، اب ارکان پارلیمان اور وزرا ء انتخابی مہم چلا سکیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات تھے،تاہم وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کی منظوری دے کر سیاست دانوں کو بڑا ریلیف دیا ہے۔آرڈیننس کو قانون بنانے کے لئے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی گئی ہے۔ اس سے پہلے وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کی الیکشن کمپین میں حصہ لینے پر پابندی تھی۔ حصہ لینے پر ارکان پارلیمنٹ کو الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔واضح رہے کہ رواں ماہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پر ڈیرہ اسماعیل خان کے سٹی میئر کے امیدوار کو 5سال کے لئے نااہل قرار دیا گیا تھا، جس پر انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان کے سٹی میئر کے الیکشن لڑنا کا اہل قرار دیا تھا۔