بیس کیمپ کی حکومت تحریک آزادی کشمیر کے لئے اپنا کردار ادا کرئے گی۔ سردار عبد القیوم نیازی

 سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی تقریب سے سردار محمد یعقوب سردار انور خان،  نے بھی خطاب کیا

راولپنڈی( ویب  نیوز)

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ ہمارے اسلاف نے ڈوگرہ حکمرانوں کی بربریت کے خلاف علم بغاوت بلند کیا۔گولیاں کھائیں۔ کھالیں اتروا ئی اورر جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ ان کی قربانیوں کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی۔ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان،مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان،بابائے پونچھ کرنل خان محمد خان اور کریلوی خاندان کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ہم آج آزاد فضاں میں سانس لے رہے ہیں۔ وہ قومیں مٹ جاتی ہیں جو اسلاف کی قربانیوں کو فراموش کر دیتی ہیں۔ ہماری زمین اور ہمارا ضمیر ایک ہے۔ آزاد کشمیر ریاست ہے۔ صوبہ ہے نہ ہی ملک بلکہ یہ تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے۔ بیس کیمپ کی حکومت تحریک آزادی کشمیر کے لئے اپنا کردار ادا کرئے گی۔ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک بھارت کے زیر قبضہ ریاست جموں وکشمیر آزاد نہیں ہوجاتی۔  وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آزاد کشمیر کو بلاتحصیص ہیلتھ کارڈ کی سہولت دی۔کشمیری وزیراعظم عمران خان کو اپنا محسن سمجھتے ہیں۔آزاد کشمیر میں وزیراعظم پاکستان کے ویژن کی روشنی میں تعمیر و ترقی کیلئے ہماری حکومت سرگرم ہے۔ میری حکومت محض اعلانات نہیں کرتی بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔کوٹلی ایک تاریخی ضلع ہے لیکن گزشتہ کئی حکومتیں اسے بگ سٹی کا درجہ نہ دے سکیں اللہ تعالے نے مجھ سے یہ خدمات لی۔ بگ سٹی کا اعلان کیا اور چند ہی دنوں میں نوٹیفکیشن کر اکے وہاں کے لوگوں کو ان کا حق دے دیا۔اسی طرح نیلم کا دورہ کیا، جورا کے مقام پر نیابت کا درجہ دینے کا اعلان کیا اور ایک ہفتے کے اندر نوٹیفکیشن کر دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔تقریب میں سابق صدر سردار محمد یعقوب خان،سابق صدر سردار انور خان،سابق وزیر بیگم شمشاد عزیز،ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالرزاق،سابق امیدوار اسمبلی سردار نیئر ایوب، سابق ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی، ڈی جی لبریشن سیل ارشاد محمود، سابق مشیر حکومت مرتضی درانی اور سدھن ایجوکیشن کے صدر میجر مشتاق خان اور دیگر زعما  نے شرکت کی۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ میری خواہش تھی کہ کوئی ایسی نشست ہو جہاں بابائے پونچھ کرنل خان محمد خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔سدھن ایجوکیشن کانفرنس بابائے پونچھ کرنل خان محمد خان کی نشانی بھی ہے اور ہمارے پاس ان کی امانت بھی۔کرنل خان محمد خان نے علم کی شمع روشن کرکے پونچھ کے مسلمانوں کی بیداری میں اہم کردار ادا کیا۔ کرنل خان محمد خان اور سدھن ایجوکیش کانفرنس کے قوم پر بہت احسانات ہیں مگر جو احسان انہوں نے تعلیم کو فروغ دے کر کیا وہ ان کو ہمیشہ کے لیے زندہ و جاوید کرگیا۔کرنل خان محمد خان کسی قبیلے یا علاقے کی میراث نہیں بلکہ وہ ہم سب کا فخر ہیں۔ وہ پونچھ کے سرسید احمد خان ہیں۔انہوں نے دیگر قبائل کے ہمراہ ایک ایسی بھرپور تحریک شروع کی کہ ہر رنگ و نسل کے لوگ آزادی کی جدوجہد کا حصہ بن گئے۔ یہ خان محمد خان ہی تھے جنہوں نے اپنی سیاسی زندگی کے عروج پر اسمبلی کی اپنی نشست نوجوان بیرسٹر سردار محمد ابراہیم خان کے لیے خالی کی۔ ان کی انگلی پکڑ کر انہیں سیاست میں متعارف کرایا۔آج میں سردار فتح محمد کریلوی کا بھی ذکر کرناچاہتاہوں جنہوں نے خان محمد خان صاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی نشست خالی کی اور بیرسٹر یار محمد کو تحصیل حویلی اور مینڈھر سے الیکشن لڑایا۔ دونوں بزرگوں نے انگلی پکڑ کر سردار محمد ابراہیم خان اور بیرسٹر یار محمد کو سیاست کے دا پیج سکھائے۔ انہوں نے کہا کہ میں توقع کرتاہوں کہ سدھن ایجوکیش کانفرنس خان صاحب کے مشن پر گامزن رہے گی۔ خان صاحب کی جلائی ہوئی شمع کو جلائے رکھے گی۔ دنیا میں تنظیمیں بنتی ہیں اور قصہ ماضی بن جاتی ہیں لیکن یہ ہمارے برزرگوں کے خلوص اور دعاں کی برکت ہے کہ یہ تنظیم نہ صرف قائم و دائم ہے بلکہ خان صاحب اور اس کے بانیان کے لیے صدقہ جاریہ بن چکی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں تعلیم، سماجی اصلاحات اور نوجوان خواتین اور مردوں کو بااختیار بنانا سرفہرست ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ ہم آزادکشمیر کو تیز رفتاری سے ترقی کی پٹری پر ڈالیں۔ ماضی میں جو کمزوریاں رہی ہیں وہ ہم دور کریں گے۔ میری ساری توجہ معاشی ترقی، بہتر انفراسٹرکچر کی تعمیر اور لوگوں کی ارباب اختیار تک رسائی آسان بنانے پر مرکوز ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے حکومت آزادکشمیر کی طرف سے سدھن ایجوکیشن کمپلیکس کی بلڈنگ کے لیے ایک کروڑ روپے عطیہ کا اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر حاجی محمد یعقوب خان نے کہا کہ حکومتوں کو اپنا وقت پورا کرنے دیا جائے۔ ہم سردار عبدالقیوم نیازی کے خطے کی تعمیر وترقی میں بھرپور تعاون کریں گے۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی آزاد خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے بہترین کام کر رہے ہیں۔کسی کو وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو چھیڑنے نہیں دیں گے۔میں اسمبلی کے فلور پر بھی وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کے حق میں آواز اٹھاوں گا۔ بیس کیمپ کو وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کے ساتھ ملکر مضبوط بنائیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اپنی باری کا انتظار کرنا چاہیے۔ بیچ راستے کی حکومت کو عدم استحکام کا شکار نہیں کرنے دیں گے۔ سابق صدر سردار انور خان نے اپنے خطاب میں وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور انہیں یادگار شہیدا راولاکوٹ کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔