سوئس بینک کے 18 ہزار اکائونٹس کا ریکارڈ لیک،،،  کھاتوں میں 100 ارب سے زائد ڈالر موجود ہونے کا انکشاف

تحقیقات میں سیاستدانوں، جرائم پیشہ افراد اور جاسوسوں کے مالی راز بے نقاب

برن(صباح نیوز)سوئس بینک کے 18 ہزار اکائونٹس کا ریکارڈ لیک ہوگیا، کھاتوں میں 100 ارب سے زائد ڈالر موجود ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ(او سی سی آر پی )کی جانب سے تفصیلات جلد منظر عام پر لانے کا اعلان کیا گیا کہ ایک بڑے سوئس بینک کے 18 ہزار سے زائد اکائونٹس کا ریکارڈ لیک ہوگیا

جبکہ لیک شدہ اکائونٹس میں 100 ارب ڈالر سے زیادہ رقم پڑی ہے۔او سی سی آر پی کے مطابق جلد ریکارڈ منظر عام پر لایا جائے گا جبکہ 47 دیگر میڈیا ہائوسز پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، یہ تحقیقات سوئس بینکنگ کی پراسراردنیا سے متعلق ہیں۔او سی سی آرپی نے بتایا ہے کہ تحقیقات میں سیاستدانوں، جرائم پیشہ افراد اور جاسوسوں کے مالی رازوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ کے مطابق ان اکائونٹس میں موجود رقوم کی مالیت پاکستانی روپے میں 17 ہزار600 ارب روپے ہے۔