لاہور (ویب ڈیسک)

پیپلزپارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن  نے کہا ہے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سچے دل سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں۔اعتزاز احسن  نے میڈیا سے گفتگومیں کہا ان کا  مشورہ ہے ان پر اعتبار نہ کیا جائے۔ پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 کسی حد تک درست ہے۔ سب سے زیادہ فیک نیوز مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں۔ نواز شریف کو سچا ثابت کرنے کے لیے، ثاقب نثار کی آڈیو فیک نیوز ہے۔ اگر مریم نواز کے پاس جج کی ویڈیوز تھیں تو انکو کسی عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا گیا۔ مریم نواز جو دعوی کرتی ہے کہ میرے پاس اور بھی ثبوت ہے انکو عدالت میں پیش کیوں نہیں کرتی۔اعتراز احسن بولے یہ سب مریم نواز کے پاس فیک نیوز ہیں ۔ نواز شریف کو وطن واپس لانا موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس لیباٹری سے جعلی بنوائی گئی۔