لیہ ، ٹریفک حادثہ ،6افراد جاں بحق ،10زخمی
لاشوں اور زخمیوں کو چوک اعظم ہسپتال منتقل کردیا گیا

لیہ(ویب  نیوز)

لیہ میں ایم ایم روڈ گولہ اڈا کے قریب ٹریفک کے خوفناک حادثے میں6  افراد جاں بحق اور10 سے زائد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایم ایم روڈ گولہ اڈا کے قریب مسافر وین تیز رفتار کارسے ٹکراگئی۔حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو چوک اعظم ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔