وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کی زیر صدارت ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس

16مارچ کو ہونیوالی ”امید سحر 2022کے عنوان سے آل پاکستان مقابلوں کے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان( ویب نیوز )

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد کی زیر صدارت گومل یونیورسٹی میں ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے16مارچ 2022کو ہونیوالی ”امید سحر 2022کے عنوان سے آل پاکستان مقابلوں کے انتظامی امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔جس میں پورے پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں سے طلباء قرأت‘ نعت‘تقریری مقابلوں، فوٹو گرافی‘ شاعری و غزل کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ اس موقع پرانچارج ڈائریکٹوریٹ آف سوسائیٹز سمیت پرووسٹ، چیف پراکٹر، سیکیورٹی آفیسر، میڈیکل آفیسر‘ تمام شعبہ جات کے فوکل پرسنز، پی آر او سمیت مختلف سوسائیٹز کے صدور موجود تھے۔وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے پروگرام کے بہتر اور کامیاب انعقاد کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ تمام کمیٹیاں اپنی اپنی ذمہ داریاں انتہائی احسن طریقے سے ادا کریں تاکہ امید سحر2022پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار ہو اور باہر سے آنیوالے مہمانوں اور طلباء کو کسی بھی قسم کی تکلیف ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم پروگرام میں غلطی کی کوئی گنجائش نہ چھوڑی جائے اور نظم و ضبط کا خاص خیال طور پر خیال رکھا جائے۔ انچارج ڈائریکٹوریٹ آف سوسائیٹز میڈم ثناء خان نے گومل یونیورسٹی میں ”امید سحر2022“ کے عنوان سے ہونیوالے آل پاکستان مقابلوں کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ ”امید سحر2022“ کے مقابلوں کیلئے پورے پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں کو لیٹر لکھ دیئے گئے ہیں جس میں تمام تر قواعد و ضوابط درج ہیں۔پروگرام میں رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے جو12مارچ2022تک جاری رہے گی۔